بے سہارا بچوں کو ایس او ایس چلڈرن ویلج میں داخل کروایا جائیگا، آئی جی

Jan 05, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس اور ایس او ایس چلڈرن ویلج کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے، پولیس تحفظ مراکز میں آنے والے بے گھر اوربے سہارا بچوں کو ایس او ایس چلڈرن ویلج میں داخل کروایا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس افسران ایس او ایس ویلج میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ رکھیں گے اور ایس او ایس ویلج میں رہائش پذیر نوجوان بچوں کو فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ کا موقع دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بے سہارا بچوں کی مدد، کفالت اور کردار سازی میں بہترین خدمات پر ایس او ایس چلڈرن ویلج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں کی پرورش اور تعلیم کا فریضہ قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزسنٹرل پولیس آفس میں ایس او ایس ویلج کے وفد اور پولیس یونیفارم میں آئے تین معصوم بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(روز نامہ پاکستنا)

*******************