آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے 26 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دی گئی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے 26 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان پولیس کے زخمی کانسٹیبل طاہر سعید اور کانسٹیبل مظہر نواز کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ گوجرانوالہ پولیس کے زخمی کانسٹیبل اشفاق کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، سرگودھا کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل گل باز کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری جبکہ فیصل آباد کے زخمی کانسٹیبل عنصر الطاف کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، افسران اپنے ماتحت سٹاف کی ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ کیسز سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 11)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************