پنجاب پولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری کویت سے گرفتار

پنجاب پولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری کویت سے گرفتار
اشتہاری محمد عمران گذشتہ برس فروری میں گوجرانوالہ میں قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 02 جبکہ گذشتہ ایک برس میں مجموعی تعداد 152 سے تجاوز کر گئی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو کویت سے گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری محمد عمران گذشتہ برس فروری میں گوجرانوالہ میں قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا اورکویت پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے ملزم کوگرفتارکرلیا اور قانونی مراحل پورے کرنے کے بعدملزم پاکستان پہنچ گیاہے۔اشتہاری مجرم عمران کی گرفتاری سے رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 02 جبکہ گذشتہ ایک برس میں مجموعی تعداد 152 سے تجاوز کر گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کو بیرون ملک سے ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ڈکیتی، قتل، اغوا جیسے سنگین خطرناک جرائم میں ملوث اے کیٹیگری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ڈاکٹر عثمان انورنے مزیدکہاکہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی وز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں اور زیادہ سے زیادہ مجرمان کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 09)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 3, 2024