Jan 04, 2024
لاہور (کر ائم رپورٹر) بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو کویت سے گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری محمد عمران گذشتہ برس فروری میں گوجرانوالہ میں قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا اورکویت پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے ملزم کوگرفتارکرلیا اور قانونی مراحل پورے کرنے کے بعدملزم پاکستان پہنچ گیاہے۔
(روز نامہ پاکستان)
******************