پنجاب پولیس بینڈ سٹاف کے22اہلکاروں کی 15 برس بعد محکمانہ ترقیاں

Jan 04, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کی پروموشن کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا اور پنجاب پولیس بینڈ سٹاف کے22اہلکاروں کو 15 برس بعد محکمانہ پروموشنز دے دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے بینڈ سٹاف میں شامل 09 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل، 08 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز اور 05 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر رینک پر ترقی دی گئی ہے اس سے قبل پولیس بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کو آخری بار 2009 میں پروموشن ملی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سٹینڈنگ آرڈر میں تبدیلی کروا کر بینڈ سٹاف کی ترقیوں کا مسئلہ حل کروایا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس بینڈ سٹاف کی پروموشن کیلئے پروموشن بورڈ انعقاد پر ایس ایس پی ایڈمن لاہور، ایس ایس ایس آپریشنز و انویسٹی گیشنز کو تعریفی اسناد دیں۔

(روز نامہ پاکستان)

******************