آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری
رواں برس کے دوران بیرون ملک مفرور پہلا اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار کرکے وطن واپس پہنچا دیا گیا،
اشتہاری فاضل بخش پنجاب پولیس ڈی جی خان کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش۔
قانونی مراحل جلد مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب
خطرناک جرائم میں ملوث اے کیٹیگری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے اور اس سلسلے میں رواں برس کے دوران بیرون ملک مفرور پہلا اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار کرکے وطن واپس پہنچا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری فاضل بخش پنجاب پولیس ڈی جی خان کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
پنجاب پولیس نے فاضل بخش کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا، ٹریس کرکے سعودی پولیس کو مطلع کیا جس پر سعودی عرب پولیس نے اشتہاری فاضل بخش کو گرفتار کرکے پاکستان بھجوا دیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 151 ہو گئی۔آئی جی پنجاب نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی مراحل جلد مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خطرناک جرائم میں ملوث اے کیٹیگری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے اور ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن باقاعدگی سے جاری رکھی جائے
(ہینڈ آؤٹ نمبر 08)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 2, 2024