آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کی ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کی ملاقات
 آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سن کرحل کے لئے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب کا رحیم یار خان کے سب انسپکٹر مظفر حسین شاہ کی ہیلتھ ویلفیئر کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو فوری کاروائی کا حکم،
لیڈی کانسٹیبل شبانہ کوثر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی کو انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا انسپکٹر بختاور عباس مرحوم کی بیٹی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کا حکم،
آئی جی پنجاب نے جونیئر کلرک طیبہ حسن اور رخسانہ موسیٰ کی درخواستوں پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو کاروائی کا حکم دیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع سے آئے پولیس ملازمین نے ملاقات کی، پولیس ملازمین نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کوپیشہ ورانہ امور بارے مختلف درخواستیں پیش کیں جس پر آئی جی پنجاب نے مسائل سن کرحل کے لئے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کے سب انسپکٹر مظفر حسین شاہ کی ہیلتھ ویلفیئر کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو فوری کاروائی کا حکم دیا۔ سرگودھا کی لیڈی کانسٹیبل شبانہ کوثر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی کو انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر بختاور عباس مرحوم کی بیٹی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کا حکم دیا، ڈرائیور کانسٹیبل محمد یاسین مرحوم کے بیٹے ثقلین یاسین کی ملازمت کی درخواست پر میرٹ کے مطابق کاروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جونیئر کلرک طیبہ حسن اور رخسانہ موسیٰ کی درخواستوں پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو کاروائی کا حکم دیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دیگر ملازمین کی درخواستوں پر میرٹ کے مطابق بلا تاخیر کارروائی اور فوری ریلیف کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، ملازمین کی پیش کردہ درخواستوں پر فوری کاروائی کرکے انہیں ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 07)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 2, 2024