آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس افسران کی اعلی تعلیم کیلئے احسن اقدام
پنجاب پولیس اور نجی یونیورسٹی میں باہمی تعاون بڑھانے بارے معاہدہ طے پا گیا،
نجی یونیورسٹی نے پنجاب پولیس کے افسران کی اعلی تعلیم کیلئے 05 کروڑ روپے سالانہ کا سکالرشپ فنڈ قائم کردیا،
ہر رینک کے پولیس افسران کو ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کیلئے وظائف دئیے جائیں گے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس افسران کی اعلی تعلیم کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور نجی یونیورسٹی میں باہمی تعاون بڑھانے بارے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت نجی یونیورسٹی نے پنجاب پولیس کے افسران کی اعلی تعلیم کیلئے 05 کروڑ روپے سالانہ کا سکالرشپ فنڈ قائم کردیا ہے، ہر رینک کے پولیس افسران کو ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کیلئے وظائف دئیے جائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس افسران تعلیمی اخراجات کا 10 فیصد خود، 90 فیصد یونیورسٹی برداشت کرے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس افسران نجی یونیورسٹی میں ماڈرن پولیسنگ کے مختلف شعبوں سمیت دیگر اہم مضامین میں اعلی تعلیم حاصل کرسکیں گے جس سے پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی، ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پولیس فورس کے بچوں کیلئے فارن سکالرشپس کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، اعلی تعلیمی ریکارڈ کے حامل بچوں کو بیرون ملک تعلیم میں پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 06)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 2, 2024