آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور شہید پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور شہید پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا،
اے ایس آئی عاصم علی شہید کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس
اے ایس آئی عاصم علی شہید تھانہ مانگا منڈی میں تعینات تھے، دسمبر 2022 میں دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا،
اے ایس آئی عاصم علی شہید کے لواحقین میں اہلیہ اور دو کم سن بیٹے شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تحت آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور شہید پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا ہے۔ اے ایس آئی عاصم علی شہید کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی عاصم علی شہید تھانہ مانگا منڈی میں تعینات تھے، دسمبر 2022 میں دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا، اے ایس آئی عاصم علی شہید کے لواحقین میں اہلیہ اور دو کم سن بیٹے شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ میں تمام سہولیات سے آراستہ گھر خرید کر فراہم کیا گیاہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اے ایس آئی عاصم علی شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیشں کرتے ہوئے کہاکہ اے ایس آئی عاصم علی شہید نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کیا، پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزندکی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اے ایس آئی عاصم علی شہید جیسے 16سو سے زائد بہادر شہداء کی امین فورس ہے جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 05)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 2, 2024