لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، فورس کی تربیت واستعداد کار میں اضافے اور انسداد جرائم کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں فورس کی ویلفیئر پر مجموعی طور پر 250 کروڑ سے زائد خرچ کر رہے، پروموشنز میں اگلے21 برسوں کا سٹرکچر دے دیا ہے،صوبے کے 20 نئے شہروں کو سیف سٹی میں شامل کیا گیا ہے،لیڈر شپ ڈویلپمنٹ میں نوجوان افسران کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ صوبے کے تمام ڈرائیونگ سنٹرز میں تربیتی کورسز جاری، پچھلے برسوں کی نسبت ہزاروں گنا زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر رہے ہیں، کچے کے علاقے میں 06 سکولز اور 06 ڈسپنسریاں پنجاب پولیس اپنے وسائل سے چلا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ سپیشل انیشئیٹو اور پولس خدمت مراکز میں فراہم کردہ پنجاب پولیس کی تمام خدمات کیو آر کوڈ سے منسلک ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ ہر بچے کو ماہانہ 15 ہزار وظیفہ دے رہے ہیں ہمارے پھول پراجیکٹ سے ہزاروں بچوں کی مدد کا کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے زیر تربیت اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*****************
