صوبائی دارالحکومت میں قائم پنجاب پولیس کے اینیمل ریسیکو سنٹر سال نے ایک خاص اعزاز اپنے نام کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق معروف میڈیا ایجنسی ’’سنڈے ٹائمز ‘‘ کی جانب سے ’’'پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر (PARC) ‘‘کو سال 2023 کے بہترین اقدامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، سنڈے ٹائمز کی جانب سے سال2023کے بہترین 07 کاموں کی خصوصی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ’’'پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر (PARC) ‘‘کو چوتھے نمبر میں رکھا گیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس لاوارث جانوروں کے تحفظ، ان کے علاج معالجے کیلئے PARC کا قیام لاہور میں عمل میں لائی ہے اور اب ''پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز کا دائرہ کار پورے صوبہ میں پھیلایا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کی طرف سے 03 بڑے شہروں میں اینیمل ریسیکو سینٹرز فعال کئے گئے ہیں ، لاہور کے بعد گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں بھی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر قائم کردئیے گئے ہیں ان پولیس اینیمل ریسیکو سینٹر سے اب تک سینکڑو ں بے زبان جانوروں کا علاج و معالجہ کیا گیا ہے جبکہ انسدادِ تحفظ جانوراں ایکٹ 1890 کے تحت جانوروں کے حقوق کی حق تلفی پر متعدد مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔
(روز نامہ نوائے وقت)
********************