Jan 01, 2024
لاہور(کرائم رپورٹر)صدر ڈویژن کے تھانہ رائیونڈ سٹی میں آخری جبکہ تھانہ چوہنگ میں نئے سال کا پہلا مقدمہ ناجائز اسلحہ کادرج کیا گیا ہے۔ایس پی صدر سدرہ خان کی ہدایت پر اے ایس پی چوہنگ کامل مشتاق کی نگرانی میں ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے ناجائز اسلحہ کیخلاف نئے سال کی پہلی کارروائی کرتے ہوئے ملزم شرافت علی کو گرفتارکرکے کلاشن کوف آٹو میٹک بر آمد کرکےمقدمہ درج کرلیا۔انسپکٹر ناصر حمید کا کہنا ہے کہ ملزم شرافت علی کے خلاف ایف آئی آر نمبر 01/24بارہ بج کرایک منٹ پر درج کیا گیا۔ ایس ایچ او رائیونڈ سٹی تیمور عباس خان کے مطابق سال کا آخری مقدمہ نمبر9124/23 ناجائز اسلحہ کا 11 بج کر59منٹ پر درج کیا گیا۔ ملزم شارہروین مسعود کو ناکہ اڈا پلاٹ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا، ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
***************