آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس افسران کے وفد کے ہمراہ یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا دورہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس افسران کے وفد کے ہمراہ یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا دورہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس اور یو ایم ٹی کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے بارے ایم او یو پر دستخط کئے۔
ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں اور افسران کی تعلیم کیلئے یو ایم ٹی میں 05 کروڑ روپے کے سکالرشپس کا خصوصی فنڈ قائم۔
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پولیس افسران و بچے مختلف شعبوں میں اعلی تعلیم اور شارٹ کورسز کر سکیں گے۔ بریفنگ
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کے وفد کے ہمراہ یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس اور یو ایم ٹی کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے بارے ایم او یو پر دستخط کئے، ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں اور افسران کی تعلیم کیلئے یو ایم ٹی میں 05 کروڑ روپے کے سکالرشپس کا خصوصی فنڈ قائم کیا ہے، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پولیس افسران و بچے مختلف شعبوں میں اعلی تعلیم اور شارٹ کورسز کر سکیں گے۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور پولیس وفد کو بریفنگ دی۔ ایم او یو دستخط کرنے کے بعد آئی جی پنجاب نے یو ایم ٹی کے طلبا و طالبات سے خطاب کیا، سوالات کے بھی جوابات دئیے۔
آئی جی پنجاب نے طلبا و طالبات کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پولیس اسٹیشنز، پولیس خدمت مراکز اور پولیس نظام میں کی گئی مثبت تبدیلی بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس نے نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ روابط کیلئے والنٹیرز ان پولیس اور فرینڈز آف پولیس پروگرام شروع کئے ہیں۔ پنجاب کے تمام تھانے، خدمت مراکز  طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی کی انسپکشن کیلئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے اپنی سروسز کے تمام دستاویزات کو کیو آر کوڈ کے ساتھ منسلک کیا ہے، پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے انسداد جرائم اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر، ورکنگ اور ٹریننگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا، انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ یو ایم ٹی کے طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کے دفاتر، ٹریننگ اداروں میں ریسرچ کیلئے انٹرن شپ کا موقع دیا جائے گا۔ طلبا و طالبات سے خطاب کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی وزیر برائے مائنز اینڈ منرل، ٹرانسپورٹ اینڈ لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد سے بھی ملاقات کی، یو ایم ٹی کی جانب سے قائم مقام صدر یو ایم ٹی جنرل ریٹائرڈ جاوید حسن اور رجسٹرار سلیم عطاء سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، ملاقات کے اختتام پر یو ایم ٹی کی جانب سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سووینئر بھی دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر، ڈی آئی جی ویلفیئر، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی انسپکشن، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سدرہ اور اے ایس پی کامل سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 04)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, January 1, 2024