50 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ

50 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
زیر تربیت اے ایس پیز کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، فیلڈ فارمیشنز، انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا گیا۔
پنجاب پولیس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، فورس کی استعداد کار میں اضافے اور انسداد جرائم کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب
فورس کی ویلفیئر پر مجموعی طور پر 250 کروڑ سے زائد خرچ کر رہے، پروموشنز میں اگلے21 برسوں کا سٹرکچر دے دیا ہے۔ آئی جی پنجاب
صوبے کے تمام ڈرائیونگ سنٹرز میں تربیتی کورسز جاری، پچھلے برسوں کی نسبت ہزاروں گنا زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
سپیشل انیشئیٹو اور پولس خدمت مراکز میں فراہم کردہ پنجاب پولیس کی تمام خدمات کیو آر کوڈ سے منسلک ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، فورس کی تربیت واستعداد کار میں اضافے اور انسداد جرائم کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فورس کی ویلفیئر پر مجموعی طور پر 250 کروڑ سے زائد خرچ کر رہے، پروموشنز میں اگلے21 برسوں کا سٹرکچر دے دیا ہے،صوبے کے 20 نئے شہروں کو سیف سٹی میں شامل کیا گیا ہے،لیڈر شپ ڈویلپمنٹ میں نوجوان افسران کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ صوبے کے تمام ڈرائیونگ سنٹرز میں تربیتی کورسز جاری، پچھلے برسوں کی نسبت ہزاروں گنا زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر رہے ہیں، کچے کے علاقے میں 06 سکولز اور 06 ڈسپنسریاں پنجاب پولیس اپنے وسائل سے چلا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ سپیشل انیشئیٹو اور پولس خدمت مراکز میں فراہم کردہ پنجاب پولیس کی تمام خدمات کیو آر کوڈ سے منسلک ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ ہر بچے کو ماہانہ 15 ہزار وظیفہ دے رہے ہیں، ہمارے پھول پراجیکٹ سے ہزاروں بچوں کی مدد کا کام جاری ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ جرم کی فوری رجسٹریشن اولین ترجیح، تھانوں میں ہر واقعہ کی ایف آئی آر اندراج بارے ٹائم لائنز مقرر کی گئی ہیں، تفتیشی افسران کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، ورک لوڈ کی یکساں تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے زیر تربیت اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق 50 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس کا
 دورہ کیا،
زیر تربیت اے ایس پیز کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، فیلڈ فارمیشنز، انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا گیا، آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران سے خطاب کیا، فورس کی ویلفیئر اور استعداد کار میں اضافے کیلئے جاری اقدامات بارے گفتگو کی۔ زیر تربیت افسران نے پولیس ورکنگ بارے مختلف سوالات پوچھے، سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب نے زیر تربیت افسران کو پولیس ڈیش بورڈ سمیت مختلف پراجیکٹس کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔ دورے کے اختتام آئی جی پنجاب اور زیر تربیت افسرا ن کے وفد کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیاگیا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جی لاجسٹکس، سی ٹی او لاہور، اے آئی جی انسپکشن اور اے آئی جی آپریشنز سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 03)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, January 1, 2024