لاہور(کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری ہیں ، لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کے لئے مزید پونے 9لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل فرحان فیض کو ہیڈ انجری اور مسلز پرابلم کے علاج کے لئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اٹک کے کانسٹیبل فہیم خان کو طبی اخراجات کے لئے 2 لاکھ 15 ہزار روپے جاری، لاہور کے متوفی سب انسپکٹر اقبال حسین کے بیٹے کو ہارٹ سرجری کے لئے 1 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور کے ریٹائرڈ کانسٹیبل اللہ رکھا کو گلے کے کینسر کے علاج کے لئے 50 ہزار روپے جاری، کانسٹیبل مختار حسین کو بیٹے کی سماعت کے علاج کے لئے مزید 10 ہزار روپے جاری، حمزہ فاﺅنڈیشن سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ۔
(روز نامہ پاکستان)
*****************