پنجاب پولیس کے ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 9 لاکھ روپے جاری

Dec 30, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن کو فورس کی ہیلتھ ویلفیئر پر خرچ کیا جارہا ہے اور سال روا ں کے دوران ہیلتھ ویلفیئر پر ریکارڈ رقم خرچ کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ نئے برس میں فورس کی ویلفیئر اخراجات پر پہلے سے زیادہ وسائل استعمال کئے جائیں گے اور کسی بھی طبی مسئلے سے دوچار پولیس اہلکار یا اس کے اہل خانہ کو بیماری کے خلاف جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے جاری فنڈزاجراءکی منظوری دیتے ہوئے کہا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 09 لاکھ روپے جاری کردئیے۔سی ٹی ڈی فیصل آباد کے اے ایس آئی نعیم اختر کو برین ٹیومر کے علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

******************