Dec 30, 2023
انسانی حقوق کی سرکردی رہنما حناجیلانی نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، دوران ملاقات خواتین اورمعاشرے کے دیگرکمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حنا جیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی فلاحی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس معاشرے کے کمزور طبقات کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، حنا جیلانی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو اپنے ادارے کے مختلف پراجیکٹس اور جاری اقدامات بارے آگاہ کیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حناجیلانی کو پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز کے قیام اور ورکنگ بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈرز، خواتین، بچوں کو ہر ممکن تعاون یقینی بنا رہی ہے جبکہ مختلف مسائل سے دوچار افراد کو نامور سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ انٹر لنک کرواکر راہنمائی اور معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ حناجیلانی اور وفد میں شامل خواتین کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حنا جیلانی کو پنجاب پولیس کی شہدا و غازی وال بارے آگاہ کیا، وفد کو پنجاب پولیس کے شہداء اور پبلک سروس ڈلیوری کے جدید پراجیکٹس بارے آگاہی دی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حنا جیلانی کو پنجاب پولیس کا اعزازی سووینئر پیش کیا۔
(روز نامہ سٹی 42)
*******************
