آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نیو ائیر نائٹ پر صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم
سال نو کی آمد پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 21 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات، ترجمان پنجاب پولیس
کسی بھی شخص کو غل غپاڑہ، شہریوں سے بدتمیزی، اخلاقی حدود سے تجاوز کی ہر گز اجازت نہیں، ڈاکٹر عثمان انور
ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی، خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے پر زیرو ٹالرنس ہو گا، آئی جی پنجاب
ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، ہائی وے پٹرول ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھا دیں، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے موقع صوبہ بھر میں امن و امان یقینی بنانے کے لئے کمر کس لی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو نیو ائیر نائٹ پر حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق سال نو کی آمد پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 21 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ پولیس ہائی الرٹ رہتے ہوئے ملک و امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کسی بھی شخص کو غل غپاڑہ، شہریوں سے بدتمیزی، اخلاقی حدود سے تجاوز کی ہر گز اجازت نہیں، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی، خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے پر زیرو ٹالرنس ہو گا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، ہائی وے پٹرول ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھا دیں۔ تمام شہروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ گذشتہ سال کے ریکارڈ یافتہ ون ویلرز، ہوائی فائرنگ کے ملزمان پر کڑی نظر رکھیں، ضمانتی مچلکے لیں، نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، جرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی ناکے لگائے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں جبکہ سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران سڑکوں پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کریں، آئی جی پنجاب نے شہریوں سے کہا کہ شہری ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع دیں تاکہ شرپسند عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 966)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, December 31, 2023