آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید پونے 09 لاکھ روپے جاری کر دئیے
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید پونے 09 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل فرحان فیض کو ہیڈ انجری اور مسلز پرابلم کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اٹک کے کانسٹیبل فہیم خان کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ 15 ہزار  روپے جاری کئے گئے، لاہور کے متوفی سب انسپکٹر  اقبال حسین کے بیٹے کو ہارٹ سرجری کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور کے ریٹائرڈ کانسٹیبل اللہ رکھا کو گلے کے کینسر کے علاج کیلئے 50 ہزار روپے جاری کئے گئے جبکہ کانسٹیبل مختار حسین کو بیٹے کی سماعت کے علاج کیلئے مزید 10 ہزار روپے دیتے ہوئے حمزہ فاؤنڈیشن سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ۔ 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ طبی مسائل سے دوچار اہلکاروں کی جلد صحت یابی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز کی منظوری ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی جانب سے بھجوائے گئے کیسز پر دی 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 965)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, December 30, 2023