آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، صوبہ بھر میں نیو ائیر نائٹ کے سکیورٹی انتظامات مکمل
لاہور سمیت صوبہ بھر میں نیوائیر کے موقع پر 21,413 افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ترجمان پنجاب پولیس
صوبائی دارالحکومت میں نیو ائیر پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 2373 افسران و اہلکار تعینات، 271 میٹل ڈٹیکٹرز، 236 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال ہونگے، ترجمان پنجاب پولیس
ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائے گی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں نیو ائیر نائٹ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں جس کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر 21,413 افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، نیو ائیرپروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 2312 میٹل ڈٹیکٹرز اور ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال ہونگے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں نیو ائیر پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 2373 افسران و اہلکار تعینات ہونگے ،271 میٹل ڈٹیکٹرز اور 236 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال ہونگے، اسی طرح گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی نیو ائیر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، ہزاروں جوان سکیورٹی پر مامور ہونگے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں، تفریح کے نام پر کوئی خلاف قانون سرگرمی ناقابل قبول ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ نیو ائیر نائٹ پر شاہرات پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دیں جبکہ سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران مصروف شاہرات و مقامات پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کریں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فیملیز، خواتین اور بچوں کی جان و مال کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، انہیں کسی غیر قانونی کام کا حصہ ہرگز نہ بننے دیں، آئی جی پنجاب نے شہریوں سے درخواست کی وہ ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 964)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, December 30, 2023