انسانی حقوق کی سرکردی رہنما حناجیلانی کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

انسانی حقوق کی سرکردی رہنما حناجیلانی کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
خواتین اورمعاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،
پنجاب پولیس انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی فلاحی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، آئی جی پنجاب
 پنجاب پولیس معاشرے کے کمزور طبقات کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور
انسانی حقوق کی سرکردی رہنما حناجیلانی نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، دوران ملاقات خواتین اورمعاشرے کے دیگرکمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حنا جیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی فلاحی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس معاشرے کے کمزور طبقات کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، حنا جیلانی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو اپنے ادارے کے مختلف پراجیکٹس اور جاری اقدامات بارے آگاہ کیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حناجیلانی کو پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز کے قیام اور ورکنگ بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈرز، خواتین،  بچوں کو ہر ممکن تعاون یقینی بنا رہی ہے جبکہ مختلف مسائل سے دوچار افراد کو نامور سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ انٹر لنک کرواکر راہنمائی اور معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ حناجیلانی اور وفد میں شامل خواتین کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حنا جیلانی کو پنجاب پولیس کی شہدا و غازی وال بارے آگاہ کیا، وفد کو پنجاب پولیس کے شہداء اور پبلک سروس ڈلیوری کے جدید پراجیکٹس بارے آگاہی دی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حنا جیلانی کو پنجاب پولیس کا اعزازی سووینئر پیش کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 962)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, December 29, 2023