آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 09 لاکھ روپے دے دئیے گئے۔
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن کو فورس کی ہیلتھ ویلفیئر پر خرچ کیا جارہا ہے اور سال روا ں کے دوران ہیلتھ ویلفیئر پر ریکارڈ رقم خرچ کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ نئے برس میں فورس کی ویلفیئر اخراجات پر پہلے سے زیادہ وسائل استعمال کئے جائیں گے اور کسی بھی طبی مسئلے سے دوچار پولیس اہلکار یا اس کے اہل خانہ کو بیماری کے خلاف جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے جاری فنڈز اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کہا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 09 لاکھ روپے جاری کردئیے۔
سی ٹی ڈی فیصل آباد کے اے ایس آئی نعیم اختر کو برین ٹیومر کے علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، حافظ آباد کے اے ایس آئی فخر اقبال کو پسلیوں اور دل کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے، لاہور پولیس کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر غضنفر احمد تبسم کو فریکچرڈ پاؤں کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ اوکاڑہ کے کانسٹیبل محمد عامر حسین کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر برانچ کو پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 961)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, December 29, 2023