Dec 29, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے منسٹریل وکلریکل سٹاف سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، سی سی پی او آفس، ڈی آئی جی آپریشن، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن آفس میں تعینات منسٹریل و کلریکل سٹاف ملاقات میں موجودتھے۔ آئی جی پنجاب نے سال رواں کے دوران 04 ہزار پروموشنز میں کلیدی کردار ادا کرنے پر تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ منسٹریل اور کلریکل سٹاف نے مل کر ترقیوں کا عمل مکمل کرنے پر اہم کردار ادا کیا اور لاہور پولیس نے ریکارڈ 35 پروموشن بورڈ کرکے 04 ہزار خاندانوں کو خوشیاں فراہم کی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ترقیوں کے عمل میں تیزی سے پوری فورس کا مورال بلند ہوا جبکہ ویلفیئر و ترقیوں کے ثمرات بہترین سروسز کی صورت شہریوں کو منتقل ہو رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سٹاف کو مزید دلجمعی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا باعث بنیں۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایس ایس پی ایڈمن لاہور، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور، اے آئی جی ایڈمن، اے آئی جی ڈسپلن اور اے آئی جی انسپکشن سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
**********************
