لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ ملتان کے زخمی کانسٹیبل محمد ارسلان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، ملتان کے زخمی ڈرائیور کانسٹیبل عبد الکلیم کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور کے زخمی کانسٹیبل عمران علی کو طبی اخراجات کیلئے 2 لاکھ روپے دئیے گئے، فیصل آباد کے غازی کانسٹیبل کاشف فرحان اور سیالکوٹ کے غازی ظفر اقبال کو ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، سیالکوٹ کے غازی کانسٹیبل محمد اشرف اور ہیڈ کانسٹیبل احسان اللہ کو ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز فنڈز اجراء کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھجوائے تھے۔
(روز نامہ پاکستان)
*****************