لاہور(کر ائم رپو رٹر) بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کیخلا ف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری، پولیس ٹیم قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 خطرناک اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ رواں سال دیگر ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 150 ہو گئی ہے۔ان اشتہاریوں کو امریکہ، برطانیہ، یورپ، افریقہ، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور پولیس کو مطلوب اشتہاری ذیشان یوسف نے 2023 میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اشتہاری ہدایت اللہ نے 2017 میں رحیم یار خان میں شہری کو قتل کیا تھا، تیسرے اشتہاری محمد اکرم نے بہاولپور میں 2021 میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ تینوں مجرمان وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروائے، متحدہ عرب امارات پولیس کے ساتھ کوارڈی نیشن سے تینوں مجرمان کو گرفتار کروایا اور قانونی مراحل پورے کرنے کے بعد پاکستان منتقل کردیا۔
(روز نامہ پاکستان)
****************
