آرٹسٹک سوچ کے حامل افسران،اہلکار محکمہ کا سرمایہ ہیں،عثمان انور

Dec 28, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ مصوری، ادب یا فنون لطیفہ کی دیگر اصناف سے لگاؤانسان کی خوبصورت شخصیت اور تعمیری سوچ کی عکاسی کرتا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے افسران وجوان اپنے بنیادی فرائض کی بہترین ادائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اپنی مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں جو انتہائی قابل ستائش ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے لیڈی ریکروٹ کورس کے دوران غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، آرٹسٹک سوچ اور فکر کے حامل افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹ گیلری میں پنجاب پولیس کے افسران کے تیار کردہ دلفریب آرٹ فن پاروں پنجاب پولیس آرٹ نمائش 2023 میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

****************