لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نجی فلاحی تنظیم کے تعاون سے 15 پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کیلئے وہیل چیئرز دیں، سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نجی فلاحی ادارے کے پروگرام منیجر علی حمزہ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی لاہور پولیس کے 9 ملازمین کو انکے سپیشل بچوں کیلئے وہیل چیئرزدی گئیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، قصور، ٹیلی کمیونیکیشن، پی سی اور پی ایچ پی کے ایک اہلکار کو بچوں کیلئے وہیل چئیر دی گئی، پولیس ملازمین کے بچے پولیو، فالج یا دیگر بیماریوں کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر تھے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے بچوں کی ویلفیئر میں معاونت پر نجی ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے ملازمین اور انکے بچوں کو وہیل چیئرز کی فراہمی پر نجی تنظیم کے سی ای او شفیق الرحمان، دیگر فلاحی اداروں کے تعاون کو سراہتے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ شفیق الرحمان خدمت خلق کے کاموں میں مثالی جذبہ اور فکر رکھتے ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
****************
