بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز، قتل کے مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری متحدہ عرب امارت سے گرفتار

بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز، قتل کے مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری متحدہ عرب امارت سے گرفتار
لاہور پولیس کو مطلوب اشتہاری ذیشان یوسف نے 2023 میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس
اشتہاری ہدایت اللہ نے 2017 میں رحیم یار خان میں شہری کو قتل کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس
تیسرے اشتہاری محمد اکرم نے بہاولپور میں 2021 میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلا ف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے اور اس سلسلے میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس ٹیم قتل کے مقدمات میں مطلوب 03 خطرناک اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارت سے گرفتار کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ رواں برس دیگر ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 150 ہو گئی ہے، ان اشتہاریوں کو امریکہ، برطانیہ، یورپ، افریقہ، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور پولیس کو مطلوب اشتہاری ذیشان یوسف نے 2023 میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اشتہاری ہدایت اللہ نے 2017 میں رحیم یار خان میں شہری کو قتل کیا تھا، تیسرے اشتہاری محمد اکرم نے بہاولپور میں 2021 میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ تینوں مجرمان وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروائے، متحدہ عرب امارات پولیس کے ساتھ کوارڈی نیشن سے تینوں مجرمان کو گرفتار کروایا اور قانونی مراحل پورے کرنے کے بعد پاکستان منتقل کردیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاریوں کو بیرون ملک سے ٹریس کرکے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی مراحل جلد از جلد مکمل کرکے تینوں مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ انٹرپول، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس باہمی کوارڈینیشن سے مزید اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 956)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, December 27, 2023