آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈیرہ غازی خان کے سرحدی تھانے وہوا کے ایس ایچ او سب انسپکٹر صادق حسین سے ملاقات،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی سرحد کے بہترین دفاع پر سب انسپکٹر صادق حسین اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا،
آئی جی پنجاب نے ایس ایچ او صادق حسین کو تعریفی سند اور کیش انعام دیا، بیٹے احسان صادق سے بھی ملاقات کی۔
سرحدی چیک پوسٹوں پر فرائض سر انجام دینے والے جانباز پنجاب پولیس کے حقیقی ہیروز ہیں۔ آئی جی پنجاب
ان باہمت اور فرض شناس جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات میں کمی نہیں آئے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان کے سرحدی تھانے وہوا کے ایس ایچ او سب انسپکٹر صادق حسین سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور صوبائی سرحد کے بہترین دفاع پر سب انسپکٹر صادق حسین اور انکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا،آئی جی پنجاب نے کہاکہ بارڈر چیک پوسٹوں پر سر بکف پنجاب پولیس کے جانباز پنجاب پولیس کے حقیقی ہیروز ہیں اوران باہمت اور فرض شناس جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات میں کمی نہیں آئے گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او صادق حسین کو تعریفی سند اور کیش انعام دیا، بیٹے احسان صادق سے بھی ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں تھانہ وہوا کی چار چوکیاں لاکھانی، جھنگی، تریمن اور نتکانی خیبر پختونخواہ بارڈر پر واقع ہیں، چاروں چوکیوں پر پولیس کے چاک و چوبند دستے شب و روز ہائی الرٹ ہو کر دفاع کو ناقابل تسخیر بنائے ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دہشت گردی کے شدید خطرات کے باوجود پولیس ٹیمیں ہر روز ملک و امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہی ہیں، پولیس ٹیم نے متعدد بار دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایس ایچ او سب انسپکٹرصادق حسین کو اسی جذبے کے ساتھ فرائض ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان ومال کے دشمن سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز اور کاروائیوں کو بلا تعطل جاری رکھا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 954)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, December 27, 2023