سنٹرل پولیس آفس میں ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس

Dec 26, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں زیر تعمیر سیف سٹی پراجیکٹس مقامی وسائل، سافٹ وئیرز اور ٹیکنالوجی سے مزین ہیں جو کرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی سرویلنس میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ان پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کیلئے موثر سپرویژن یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت متعلقہ اضلاع میں نئے تھانوں کی تعمیر، اراضی کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ اور حکومتی اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن یقینی بنائیں، لاہور میں شیرا کوٹ، سمن آباد سمیت نئے تھانوں کیلئے اراضی حاصل کی جا رہی ہے، دیگر اضلاع نئے تھانوں کی تعمیر کیلئے جگہ منتخب کرکے فہرست سنٹرل پولیس آفس بھجوا ئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کو ڈرائیونگ لائسنس اجرا کے عمل کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے ساتھ موثر کوارڈینیشن سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کی جائے، ون وے کی خلاف ورزی کی مرتکب وہیکلز اور موٹر سائیکلز بند کی جائیں، آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ 31 دسمبر تک تمام تھانوں کو SIPS پروٹوکول پر کیومیٹک سسٹم کے ساتھ مکمل کریں، ای ٹیگ لازمی جاری کریں،اندراج مقدمہ میں تاخیر ناقابل برداشت ہوگی، یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ترقیاتی پراجیکٹس بارے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں زیر تکمیل سیف سٹی پراجیکٹس، نئے تھانوں کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول، تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،

(روز نامہ دنیا)

****************