Dec 25, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ماڈل ٹاؤن ایس ڈی پی او آفس اور سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن گلبرگ کا دورہ کیا اور زیر تکمیل تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او آفس ماڈل ٹاؤن میں سائبان پراجیکٹ کی تکمیل کا جائزہ لیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سائبان دفاتر میں جدید ترین سہولیات کی فراہمی اور بہترین ہیومن ریسورس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا ، سرکل کی سطح پر انسداد جرائم اور کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر اقدامات میں تیزی آئے گی ۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سائبان آفس جرائم کنٹرول اور شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کریں گے ۔ بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل انیشئیٹو تھانہ گلبرگ کا دورہ کیا اور فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
(روز نامہ سٹی 42)
****************