پنجاب پولیس کے مختلف ونگز اور یونٹس میں کرسمس کے سلسلے میں تقریبات جاری،

پنجاب پولیس کے مختلف ونگز اور یونٹس میں کرسمس کے سلسلے میں تقریبات جاری،
رابرٹس کلب سپیشل برانچ میں کرسمس کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد،
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے،
سپیشل برانچ میں تعینات مسیحی پولیس افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں بھرپور شرکت کی،
ذوالفقار حمید نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کے تہوار کی مبارکباد دی،مسیحی ملازمین میں تحائف، گرم جیکٹس اور کیش ایوارڈز دیئے،
کرسمس تمام مذاہب کے درمیان  محبت، امن اور سلامتی کا پیغام لے کر آتا ہے،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے مختلف ونگز اور یونٹس میں کرسمس کے سلسلے میں تقریبات جاری ہیں۔رابرٹس کلب سپیشل برانچ ہیڈ کواٹرز میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمیدنے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین کو تحائف، گرم جیکٹس اور کیش ایوارڈز دیئے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب فیصل علی راجہ، ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب اظہر اکرم، ایس ایس پی ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب کامران نواز خان سمیت سپیشل برانچ میں تعینات مسیحی پولیس افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ذوالفقار حمید نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کے تہوار کی مبارکباد دی جبکہ سپیشل برانچ کے مسیحی افسران اور اہلکاروں نے  ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے کہا کہ کرسمس تمام مذاہب کے درمیان محبت، امن اور سلامتی کا پیغام لے کر آتا ہے اور ہم کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین اور کمیونٹی کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 939)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, December 22, 2023