ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو رینک لگانے کی تقریب منعقد

Dec 24, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی رینک پر ترقی پانے والے اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے 50 اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والوں میں لاہور پولیس کے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والے اے ایس آئیز شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو مزید دلجمعی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ اپنے خطاب میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پولیس فورس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری ہے، خالی ہونے والی سیٹوں پر مزید کانسٹیبل کو ترقی دیں گے۔ آئی جی پنجاب  نے کہا کہ لاہور پولیس نے رواں برس کے دوران 33 پروموشن بورڈ اجلاس منعقد کرکے 04 ہزار اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس کی محکمانہ پروموشن، استعداد کار میں اضافے اور ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔  

*****************