اے آئی جی ویلفیئر نویداجمل کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

Dec 24, 2023

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس میں س الوداعی تقریب ہوئی ۔جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سینئر افسران نے گراں قدر خدمات پر اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل کی والدہ، اہلیہ اور بچوں نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس شہدا فیملیز کی ویلفیئر کیلئے نوید اجمل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، نوید اجمل کے مسلسل فالو اپ سے شہدا کی فیملیز کے دیرینہ کا حل ہوئے، ملازمتوں اور پلاٹس کا انتظام ہوا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل کی زیر نگرانی پولیس شہدا، ملازمین کے بچوں و اہلخانہ کی ویلفیئر کے انتہائی اہم پراجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچے۔

(روز نامہ جنگ)

*****************