کرسمس پرسکیورٹی پلان فائنل،26ہزار سے زائدافسرواہلکار تعینات

Dec 24, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس نے کرسمس کی آمد پر مسیحی عبادت گاہوں، حساس مقامات کی سکیورٹی کے لئے پلان فائنل کر لیا ، صوبہ بھر کے 3286گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لئے 26 ہزار 557 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے ،انہوں نے بتایا کہ مسیحی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے 2335سی سی ٹی وی کیمرے، 3427میٹل ڈٹیکٹرز اور سینکڑوں واک تھرو گیٹس استعمال ہوں گے ۔، اے کیٹیگری میں 154، بی کیٹیگری میں 414، سی کیٹیگری میں 2718 گرجا گھر شامل ہیں ۔ آئی جی پ نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز ، ڈی پی اوز، ضلعی ٹریفک افسر وں کو کرسمس سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کا حکم دیا۔ سپروائزری افسروں کوہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں نکلیں۔ آئی جی کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی رینک پر ترقی پانے والے اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے 50 اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔

(روز نامہ جنگ)

*****************