Dec 23, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر نے ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے دونوں تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت بارے آگاہی حاصل کی۔آئی جی پنجاب نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کا تعمیراتی کام معیاری اور ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے ہدایت کی۔31 دسمبر تک تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر اپ گریڈ کر لیں گے۔سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز سمارٹ کمیونٹی پولیسنگ، جدت اور بہترین سروس ڈیلیوری کا امتزاج ہیں۔ شہری فراہم کردہ پولیس سروسز بارے کیو آر کوڈ کے ذریعے فیڈ بیک لازمی دیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانوں کے عملے سے بھی ملاقات اور مسائل دریافت کئے،انھوں نے کہا کہ چھوٹی بلڈنگز کے تھانوں کو سمارٹ پولیس اسٹیشنز میں بدل کر بہترین سروس ڈیلیوری سنٹرز کی شکل دے رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس ورکنگ کے روایتی طریقہ کار کو جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ویژن کے تحت اپ گریڈ کر رہے ہیں.
(روز نامہ سٹی 42)
*****************
