دسمبر (31) تک تمام تھانوں کو اپ گریڈ کر لیں گے:آئی جی

Dec 22, 2023

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن پولیس سٹیشنز کا دورہ کیا۔سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔انہوںنے کہا کہ31 دسمبر تک تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر اپ گریڈ کر لیں گے۔تھانوں کے عملے سے بھی ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔انہوںنے فلاحی ادارے ایس او ایس ویلج آمد کا دورہ کیا اور رہائش پذیر یتیم بچوں سے ملاقات کی۔ ایس او ایس ویلج آمد پر رہائش پذیر یتیم بچوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو گلدستہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ایس او ایس ویلج کے بچوں کی ٹیم کو کرکٹ، فٹ بال اور بیڈمنٹن کی کٹس بھی فراہم کریگی۔ یتیم بچوں کیساتھ کرکٹ، بیڈمنٹن اور فٹ بال کھیلا۔انہوںنے پروموٹ اہلکاروں سے کہا کہ پولیس کا اصل کام پبلک سروس ڈلیوری ہے۔ اے ایس آئیز رینک پر پروموشن سے ہیڈ کانسٹیبل رینک کی خالی ہونے والی سیٹوں پر جلد پروموشن کی جائیگی۔ 

(روز نامہ نوائے وقت)

*****************