ایک ہی روز صوبہ بھر میں 2لاکھ، 9 ہزار سے زائد ڈرائیورنگ لائسنس جاری

Dec 22, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں گزشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ آن لائن سسٹم سے شہریوں کو خاص سہولت حاصل ہورہی ہے اورگزشتہ روز 1 لاکھ 37 ہزار 299 شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس حاصل کئے جبکہ ٹریفک پولیس کے دفاتر، خدمت مراکز، پولیس اسٹیشنز سے 72620 شہریوں نے لائسنس حاصل کئے، ان لائسنسوں میں لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور تجدید سمیت ہر نوعیت کے لائسنس شامل ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی شرح میں برسوں کی نسبت ہزاروں فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ اس اضافہ کی وجہ آن لائن اجراءاور ٹریفک پولیس کا پہلے سے زیادہ فعال نیا DLMIS سسٹم ہے، نئے جدید سسٹم میں کوائف کا بیشتر ڈیٹا پہلے سے ہی درج ہوتا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لرنر لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت بھی متعارف، ہزاروں شہری روزانہ گھر بیٹھے آن لائن تجدید کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************