ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی آئی جی سے ملاقات

Dec 22, 2023

ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایم صابر احمد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اورآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، دوران ملاقات پولیس فورس کی جدید ٹریننگ، ویلفیئر، استعداد کار سے متعلقہ پیشہ وارانہ امور زیر بحث آئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو تھانوں کی سپیشل انیشیٹو پروٹوکول پر منتقلی بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے تمام تھانوں کو 31دسمبر تک سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز پروٹوکول پر اپ گریڈ کر رہے ہیں، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو آرام دہ ماحول میں پولیسنگ کی تمام تر سہولیات اور خدمات حاصل ہونگی۔  بعد ازاں آئی جی پنجاب نے ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایم صابر احمد کو تھانہ ریس کورس اور پولیس کلب کا دورہ کروایا اور ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایم صابر احمدکوپولیس کلب میں جاری ترقیاتی کاموں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کے تعمیر بارے آگاہی دی گئی۔

(روز نامہ سٹی 42)

****************