آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایس او ایس ویلج آمد، رہائش پذیر یتیم بچوں سے ملاقات کی
آئی جی پنجاب کا لیڈیز پولیس ٹیم اور ایس او ایس ویلج کے بچوں کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا اعلان،
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہفتہ 23 دسمبر کو ایس او ایس ویلج گراونڈ میں کھیلا جائے گا، آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس ایس او ایس ویلج کے بچوں کی ٹیم کو کرکٹ، فٹ بال اور بیڈمنٹن کٹس فراہم کرے گی، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فلاحی ادارے ایس او ایس ویلج آمد کا دورہ کیا اور رہائش پذیر یتیم بچوں سے ملاقات کی، ایس او ایس ویلج آمد پر رہائش پذیر یتیم بچوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو گلدستہ پیش کیا، ڈائریکٹر الماس بٹ سمیت دیگر افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ایس او ایس ویلج کا دورہ کروایا، اس موقع پر آئی جی پنجاب نے لیڈیز پولیس ٹیم اور ایس او ایس ویلج کے بچوں کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا اعلان کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہفتہ 23 دسمبر کو ایس او ایس ویلج گراونڈ میں کھیلا جائے گا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ایس او ایس ویلج کے بچوں کی ٹیم کو کرکٹ، فٹ بال اور بیڈمنٹن کی کٹس بھی فراہم کرے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس او ایس ویلج کے یتیم بچوں کے ساتھ بھرپور وقت گذارا، اظہار شفقت کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس او ایس ویلج سپورٹس گراونڈ میں یتیم بچوں کے ساتھ کرکٹ، بیڈمنٹن اور فٹ بال کھیلا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو رہائش، تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر ایس او ایس ویلج کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، پنجاب پولیس بھی تحفظ مراکز کے ذریعے، بے سہارا بھکاری اور چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کی معاونت و دیکھ بھال کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج الماس بٹ نے آئی جی پنجاب کو رہائش پذیر بچوں کو دی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم بھی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ تھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 935)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
