ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایم صابر احمد کی سنٹرل پولیس آفس آمد،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایم صابر احمد کی سنٹرل پولیس آفس آمد،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو تھانوں کی سپیشل انیشیٹو پروٹوکول پر منتقلی بارے آگاہ کیا۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب نے ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایم صابر احمد کو تھانہ ریس کورس اور پولیس کلب کا دورہ کروایا۔
صوبے کے تمام تھانوں کو 31 دسمبر تک سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز میں اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایم صابر احمد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اورآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، دوران ملاقات پولیس فورس کی جدید ٹریننگ، ویلفیئر، استعداد کار سے متعلقہ پیشہ وارانہ امور زیر بحث آئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو تھانوں کی سپیشل انیشیٹو پروٹوکول پر منتقلی بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے تمام تھانوں کو 31دسمبر تک سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز پروٹوکول پر اپ گریڈ کر رہے ہیں، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو آرام دہ ماحول میں پولیسنگ کی تمام تر سہولیات اور خدمات حاصل ہونگی۔  
بعد ازاں آئی جی پنجاب نے ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایم صابر احمد کو تھانہ ریس کورس اور پولیس کلب کا دورہ کروایا اور ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایم صابر احمدکوپولیس کلب میں جاری ترقیاتی کاموں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کے تعمیر بارے آگاہی دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس 2017 سے قبل تمام شہداء کے اہلخانہ کیلئے گھروں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، تمام شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں ترجیحی بنیادوں پر نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر، بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر اور کیرئیر گروتھ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے پولیس انفراسٹرکچراور فورس کی ویلفیئر کیلئے جاری حالیہ اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔ ایم صابر احمد نے کہاکہ پولیس فورس کی کپیسٹی بلڈنگ اور ویلفیئر پراجیکٹس کیلئے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی، شہداء اور غازیوں کی فیملیز کو پلاٹس اور ذاتی گھروں کی فراہمی کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا،ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 934)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, December 21, 2023