پولیس فورس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری، ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموشن پر رینک لگانے کی تقریب

پولیس فورس میں پروموشنز کا سلسلہ جاری، ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموشن پر رینک لگانے کی تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے پروموٹ ہونے والے 50 اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔
پروموٹ ہونے والوں میں آپریشنز برانچ کے 09، انویسٹی گیشن کے 23، آرگنائزڈ کرائم کے 07، سکیورٹی ڈیوٹی کے 04، ایلیٹ کے 02، سپیشل برانچ 01 اور ٹریننگ کالج چوہنگ کے 02 اے ایس آئیز شامل۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس، فورس سے پہلے سروس ہے جس کے جانباز شہریوں کی حفاظت و خدمت کے عظیم فریضہ پر شب و روز مامور ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد جرائم اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے اور کرائم پریونشن اور ای پولیس پوسٹ ایپلی کیشنز سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پولیس کا اصل کام پبلک سروس ڈلیوری ہے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور مثبت رویے سے پیش آتے ہوئے خدمات فراہم کی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ہرمس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے فورس کو انتظامی و پیشہ ورانہ امور بارے درپیش مسائل کا ازالہ یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی رینک پرپروموٹ ہونے والے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے پروموٹ ہونے والے 50 اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔پروموٹ ہونے والوں میں آپریشنز برانچ کے 09، انویسٹی گیشن کے 23، آرگنائزڈ کرائم کے 07، سکیورٹی ڈیوٹی کے 04، ایلیٹ 02، سپیشل برانچ 01 اور ٹریننگ کالج چوہنگ کے 02 اے ایس آئیز شامل تھے، ترقی پانے والے اے ایس آئیز کے اہل خانہ نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ اے ایس آئیز رینک پر پروموشن سے ہیڈ کانسٹیبل رینک کی خالی ہونے والی سیٹوں پر جلد پروموشن کی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، اے آئی جی ایڈمن صاحبزادہ بلال عمر، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر، ایس ایس پی آپریشن سید علی رضا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود، ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن شہزاد رفیق اور ایس پی سٹی قاضی احمد سمیت دیگر افسران نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 933)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, December 21, 2023