آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل میں تیزی
گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 02 لاکھ 09 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ڈرائیونگ لائسنس کی شرح میں گذشتہ برسوں کی نسبت ہزاروں فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
اس اضافے کی وجہ آن لائن اجراء اور ٹریفک پولیس کا پہلے سے زیادہ فعال نیا DLMIS سسٹم ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 02 لاکھ 09 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ آن لائن سسٹم سے شہریوں کو خاص سہولت حاصل ہورہی ہے اورگذشتہ روز 01 لاکھ 37 ہزار 299 شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس حاصل کئے جبکہ ٹریفک پولیس کے دفاتر، خدمت مراکز، پولیس اسٹیشنز سے 72620 شہریوں نے لائسنس حاصل کئے، ان لائسنسوں میں لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور تجدید سمیت ہر نوعیت کے لائسنس شامل۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی شرح میں گذشتہ برسوں کی نسبت ہزاروں فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ اس اضافے کی وجہ آن لائن اجراء اور ٹریفک پولیس کا پہلے سے زیادہ فعال نیا DLMIS سسٹم ہے، نئے جدید سسٹم میں کوائف کا بیشتر ڈیٹا پہلے سے ہی درج ہوتا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لرنر لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت بھی متعارف، ہزاروں شہری روزانہ گھر بیٹھے آن لائن تجدید کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک پولیس دفاتر، خدمت مراکز سمیت تمام سنٹرز پر لائسنس کیلئے آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری فراہم کی جائے اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 932)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************