Dec 21, 2023
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے ہیں اورپنجاب پولیس نے نامور کرکٹر شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیاہے، قومی کرکٹر شاداب خان سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اورمیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے،سٹار پلئیر شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا، پنجاب پولیس کی نمائندگی دینے پر شکریہ ادا کیا۔ ایمبیسیڈر مقرر ہونے کے بعد شاداب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لئے باعث اعزاز ہے، آج نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں، پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ شاداب خان نے مزیدکہاکہکبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا، بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب رہونگا ایمبیسیڈر مقرر ہونے کی تقریب کے بعد ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا،شاداب خان کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اور مختلف شعبوں بارے آگاہی دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پاکستان کے سٹار پلئیر شاداب خان کا ایمبیسیڈر مقرر ہونا پنجاب پولیس کیلئے خوش آئند ہے، ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں.
(روز نامہ ایکسپریس)
*****************
