سابق چیف جسٹس کی رہائش گاہ کے گیراج میں دھماکے سے پولیس کے دو جوان زخمی ہونے کا معاملہ،

سابق چیف جسٹس کی رہائش گاہ کے گیراج میں دھماکے سے پولیس کے دو جوان زخمی ہونے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب،
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،  ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر پولیس افسران موقع پر موجود،
سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کا واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم،
پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سابق چیف جسٹس کی رہائش گاہ کے گیراج میں دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی ا و لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر پولیس افسران موقع پرفوری پہنچ گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں جبکہ پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود پہنچ گئے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، آر اوز اور دیگر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملک دشمن عناصر کی ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔ وقوعہ میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے امکانات رد نہیں کئے جا سکتے، اللہ پاک کے فضل و کرم سے دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد پر کام جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 931)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, December 20, 2023