51 ویں کامن کے زیرتربیت اے ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔
پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی، موثر پبلک سروس ڈلیوری سے محکمانہ تشخص بہتر سے بہتر بنا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب
صوبے کے تمام تھانوں کو سمارٹ اور سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
سماجی مشکلات کے شکار شہریوں کو قانونی مدد، تعاون کی فراہمی کیلئے تمام اضلاع میں تحفظ سنٹرز مصروف عمل ہیں۔ آئی جی پنجاب
پاکستان پولیس سروس کے51 ویں کامن میں شامل زیرتربیت اے ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی، زیر تربیت اے ایس پیزکو پنجاب پولیس کے جدید پراجیکٹس، کرائم کنٹرول کیلئے جاری کاروائیوں،پبلک سروس ڈلیوری اقدامات بارے آگاہ کیا گیا، نوجوان پولیس افسران کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف فلورز، شعبوں اور برانچز کا وزٹ کروایا، ورکنگ بارے آگاہی دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی، موثر پبلک سروس ڈلیوری سے محکمانہ تشخص بہتر سے بہتر بنا رہی ہے، صوبے کے تمام تھانوں کو سمارٹ اور سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن میں اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ سماجی مشکلات کے شکار شہریوں کو قانونی مدد، تعاون کی فراہمی کیلئے تمام اضلاع میں تحفظ سنٹرز مصروف عمل ہیں، اقلیتی شہریوں کی مشکلات کے ازالے اور فوری سروس ڈلیوری کی فراہمی کیلئے میثاق سنٹرز فعال کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے نوجوان افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ انٹرکشن کیلئے فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرامز باقاعدگی سے جاری ہیں۔ اس موقع پر نوجوان پولیس افسران نے پولیس ورکنگ، فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی سمیت پیشہ وارانہ امور بارے سوالات بھی پوچھے۔زیر تربیت اے ایس پیز کو شہداء و غازی وال کا وزٹ کروایا گیا، میوزیم میں محفوظ تاریخی نوادرات اور پولیس ڈیش بورڈ کی ورکنگ بارے آگاہی دی گئی۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، اے آئی جی آپریشنز پنجاب سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 930)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

