آرگنائزڈ کرائم یونٹ صوبائی دارالحکومت سے سنگین جرائم کے قلع قمع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ آئی جی پنجاب

آرگنائزڈ کرائم یونٹ صوبائی دارالحکومت سے سنگین جرائم کے قلع قمع میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ آئی جی پنجاب
آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے رواں برس 24 ہزار 524 مقدمات کے چالان جمع کرواتے ہوئے 34619 ملزمان گرفتار کئے۔بریفنگ
رواں برس کے دوران قتل، ڈکیتی سمیت اے کیٹیگری کے 913 ملزمان جبکہ201 گینگز کے 662 ملزمان گرفتار کئے۔بریفنگ
مجرمان سے 82 ملین روپے سے زائد رقم ریکور کروا کر شہریوں کو واپس کی گئی۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے پیشہ ورانہ امور بارے اجلاس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سے سنگین جرائم کے خاتمے میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں جرائم کنٹرول میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کردار 70 فیصد سے زائد ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس اوروسائل کی فراہمی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے پیشہ ورانہ امور سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے پیشہ ورانہ امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے رواں برس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے رواں برس 24 ہزار 524 مقدمات کے چالان جمع کرواتے ہوئے 34619 ملزمان گرفتار کئے، قتل، ڈکیتی سمیت اے کیٹیگری کے 913 ملزمان جبکہ201 گینگز کے 662 ملزمان گرفتار کئے۔ جرائم کی مختلف وارداتوں میں لوٹی گئی  82 ملین روپے سے زائد رقم مجرمان سے ریکور کروا کر شہریوں کو واپس کی گئی،  کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے مزیدکہاکہ منشیات کے 1972 مقدمات چالان کرتے ہوئے 2126 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، قتل، ڈکیتی اور سنگین جرائم کے 07 ہزار سے زائد مقدمات سمیت 8215 مقدمات کے چالان جمع کروائے۔ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم نے مزیدکہاکہ لاہور شہر میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان سمیت کوئی بھی ہائی پروفائل کیس زیر التواء نہیں ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی سال رواں کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کو ہدایت کی کہ سنگین جرائم کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ سمیت تمام سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، دیگر افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 929)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, December 20, 2023