Dec 20, 2023
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے شیخوپورہ ریجن کے سب انسپکٹرز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شیخوپورہ ریجن کے31 سب انسپکٹرز کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا اور ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے سب انسپکٹرز کو بھرپور دلجمعی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ 11 ماہ میں شیخوپورہ ریجن میں 10 پروموشن بورڈز میں 548 افسران و اہلکاروں کو محکمانہ ترقی دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی 11 ہزار آسامیاں خالی، جلد ریکروٹمنٹ کا آغاز کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ شیخوپورہ ریجن میں منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے جبکہ ڈی پی اوز عادی و پیشہ ور مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں.
(روز نامہ آواز)
*****************
