آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا پولیس خدمت مرکز لبرٹی کااچانک دورہ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا پولیس خدمت مرکز لبرٹی کااچانک دورہ،
آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز میں لائسنسنگ کے عمل،فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔  
شہریوں کا سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد نسبتاً کم وقت میں لائسنس بننے اور سہولیات کے معیار پر اظہار اطمینان،
آن لائن سسٹم سے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس، تجدید لائسنس کی اپائنٹمنت سے وقت کی بچت ممکن ہوئی ہے، شہری
ڈرائیونگ لائسنس سمیت کسی بھی مقصد کیلئے خدمت مرکز آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری دی جائے۔ آئی جی پنجاب۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا اچانک دورہ کیا۔ خدمت مرکز میں لائسنسنگ کے عمل اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی اور ایس ایس پی آپریشنز بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔
آئی جی پنجاب نے لائسنس بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار بارے استفسار کیا جس پر شہریوں نے سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد نسبتاً کم وقت میں لائسنس بننے اور سہولیات کے معیار پر اطمینان کا  اظہار کیا۔ شہریوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم سے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس، تجدید لائسنس کی اپائنٹمنت سے وقت کی بچت ممکن ہوئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے افسران کو شہریوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس سمیت کسی بھی مقصد کیلئے خدمت مرکز آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری دی جائے۔
 
(ہینڈ آؤٹ  نمبر 926)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date: 
Tuesday, December 19, 2023