آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کا کمرشل گاڑیوں اور رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کیلئے احسن اقدام

آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کا کمرشل گاڑیوں اور رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کیلئے احسن اقدام
جناح پارک ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر کو جدید سہولیات سے آراستہ کردیا، شہریوں کو لائسنس کی باآسانی فراہمی کا سلسلہ جاری۔
ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کا جناح پارک ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر کا دورہ، آگاہی ویڈیو بھی جاری کردی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرآر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان ریجن میں کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز اوررکشہ ڈرائیورز کی سہولت کیلئے احسن اقدام اٹھایا ہے اور جناح پارک ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر کو جدید سہولیات سے آراستہ کردیا ہے جہاں سے شہریوں کو لائسنس کی باآسانی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے   جناح پارک ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر کا دورہ کیا اور دستیاب سروسز بارے آگاہی ویڈیو بھی جاری کردی۔آرپی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہاکہ ای ٹیسٹنگ سنٹر پر سہولیات میں اضافہ، موٹر وہیکل ایگزامنر کی موجودگی میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر پرآنے کا مقصد عوام الناس کو ٹیسٹ سنٹر پر موجود سہولیات سے آگاہی دینا ہے۔ آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہاکہ کمپیوٹرائزڈ سائن ٹیسٹ میں رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کیلئے معاون کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے،حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس رکشہ چلا کر رزق حلال کمانے والے ڈرائیورز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ آر پی او ملتان نے مزیدکہاکہ رکشہ ڈرائیور روں  کے لئے لائسنس  کا حصول آسان  بنادیا گیا ہے، ایل ٹی وی، ہیوی لائسنس ہفتے میں دو مرتبہ بنائے جائیں گے جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہریوں کی سہولت کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کی میعاد پندرہ روز کر دی ہے۔ آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے مزیدکہاکہ جناح پارک میں موٹر سائیکل، کار  کے ڈرائیونگ لائسنس چوبیس گھنٹے بنائے جا رہے ہیں، شہری اپنی سہولت کے مطابق جب مرضی ٹیسٹنگ سنٹر تشریف لا کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 925)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, December 19, 2023